وفاقی وزیر نے کہا کہ چین اور ترکی نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے

موثر خارجہ پالیسی کی بدولت مسئلہ کشمیر اہمیت اختیار کرگیا ہے،برجیس طاہر
17 جولائی 2017 (19:24)
0

امور کشمیر کے وزیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی موثر خارجہ پالیسی کی بدولت مسئلہ کشمیر اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

وہ پیر کے روز اسلام آباد میں آزاد جموں وکشمیر کابینہ ، پارلیمانی پارٹی اور مسلم لیگ نون کی مرکزی اور ضلعی شاخوں کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چین اور ترکی نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے جس سے حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کی عکاسی ہوتی ہے۔
آزاد جموں وکشمیر کابینہ، پارلیمانی پارٹی اور مسلم لیگ نون کی مرکزی اور ضلعی شاخوں نے اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔