چین ،پاکستان کا اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون پر اتفاق
17 جولائی 2017 (18:34)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں ایئر یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے بارے میں پہلے پاکستان چین فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
فورم کا اہتمام پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی کمیشن اور چین کی اعلیٰ تعلیم کی تنظیم نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
منصوبہ بندی کے وزیر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے افرادی قوت کی تیاری کیلئے اعلیٰ تعلیم کے موجودہ اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
انہوں نے سی پیک یونیورسٹی الائنس اور سی پیک کنسورشیم آف بزنس اسکولز کی تعمیر کیلئے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی کوششوں کو سراہا۔
احسن اقبال نے پاکستان میں چینی دانشوروں کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کریں گے۔
اس موقع پر چین کے وفد کی رہنماء مسXiaomei Wang نے دونوں ممالک کے ماہرین تعلیم کے درمیان بڑے پیمانے پر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔