ٹنڈو محمد خان میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں،شاہد خاقان
17 جولائی 2017 (18:31)
0

ٹنڈو محمد خان میں آئل اور گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا ہے۔
یہ بات پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے پیر کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا بیس ملین کیوبک فٹ اعلیٰ کوالٹی کی گیس اور سات سو پینسٹھ بیرل خام تیل کنویں سے نکالا جارہا ہے۔