پاک فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر کنٹرو ل لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا تو اس کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

File photo

بھارتی اشتعال انگیزی،پاکستان کا بھرپور جواب دینے کا انتباہ،ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ
17 جولائی 2017 (18:28)
0

پاک فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر کنٹرو ل لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا تو اس کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
یہ وارننگ پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پیر کے روز بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کو ہفتہ وار ہاٹ لائن رابطے پر دی۔
ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے اپنے بھارتی ہم منصب کو پاک فوج کی گاڑی کو دانستہ نشانہ بنانے پر احتجاجی مراسلہ دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں چار فوجی شہید جبکہ ایک فوجی اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا تھا۔
انہوں نے زیر کما ن فوجیوں کی حربی کارروائیوں کو کنٹرول کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائیوں سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا جو امن اور استحکام کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں۔