ازبک سفیر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات

ازبکستان کا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف
17 جولائی 2017 (18:23)
0

ازبکستان کے سفیر فرقت صدیقوف   نے پیر کے روز راولپنڈی میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ سیکورٹی ، دونوں برادر ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کے ماحول پر بات چیت کی گئی۔
فریقین نے خطے میں امن اور استحکام کی امدادی کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
ازبکستان کے سفیر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ قابلیت اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی۔