وزارت نے عازمین حج کو ہدایت کی کہ وہ بکنگ سے پہلے ٹوررز آپریٹرز کے کوٹہ اور مستند ہونے کی جانچ پڑتال کریں۔

وزارت مذہبی امور کا عازمین حج کو غیرمجاز ٹور آپریٹرز کی دھوکہ دہی سے بچانے کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز
17 جولائی 2017 (15:48)
0

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لئے ایس ایم ایس سروس شروع کی ہے تاکہ انہیں غیر مجاز اور جعلی حج ٹور آپریٹرز کی دھوکہ دہی سے بچایا جاسکے۔ایک بیان میں وزارت کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی لائسنس نمبر کے لئے چار ہندسے پر مشتمل ایس ایم ایس 8331پر بھیجنے سے ٹور آپریٹرز کی تفصیلات حاصل کی جاسکیں گی۔
وزارت نے عازمین حج کو ہدایت کی کہ وہ بکنگ سے پہلے ٹور آپریٹرز کے کوٹہ اور مستند ہونے کی جانچ پڑتال کریں۔