مسئلہ کشمیر کے حل میں تاخیر خطے کو خطرناک پیچیدگیوں کی طرف لے جاسکتی ہے:سید علی گیلانی
17 جولائی 2017 (15:05)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کے حل میں تاخیر خطے کو خطرناک پیچیدگیوں کی طرف لے جاسکتی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی توجہ کا مرکز بن گیاہے اور اس کی متنازعہ حیثیت حدود سے بڑھ رہی ہے۔ادھر حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو آج سری نگر میں اپنے ماموں کی نمازجنازہ میں شرکت نہیں کرنے دی گئی۔