پانچ سال سے کم عمر کے 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

بلوچستان کے آٹھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع
17 جولائی 2017 (13:51)
0

بلوچستان کے آٹھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج شروع ہوگئی ہے جو چار روز جاری رہے گی۔پولیو ایمرجنسی سنٹر کوئٹہ کے مطابق پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ اس مقصد کے لئے اٹھارہ سو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
انسداد پولیو مہم جعفرآباد ، نصیر آباد،ژوب، بارکھان، قلع سیف اللہ، موسی خیل اور شیرانی کے اضلاع میں شروع ہوئی ہے۔