فاٹا کے ترقیاتی ادارے کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ اب تک 16 ہزار آٹھ سو نوجوانوں کوقرضہ فراہم کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی قبائلی نوجوانوں کو اپنے کاروبار کیلئے44 کروڑ50 لاکھ روپے مالیت کے قرضوں کی فراہمی
17 جولائی 2017 (13:48)
0

وفاقی حکومت نے قبائلی نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے چوالیس کروڑ پچاس لاکھ روپے مالیت کے قرضے فراہم کئے ہیں۔فاٹا کے ترقیاتی ادارے کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ اب تک 16 ہزار آٹھ سو نوجوانوں کوقرضہ فراہم کیا گیا ہے۔
یہ قرضے ان نوجوانوں کو فراہم کئے گئے ہیں جنہوں نے مختلف شعبوں میں فنی تربیت حاصل کی ہے۔