آسٹریلوی وزیراعظم کا دہشتگردی کے واقعات سے موثر اندازمیں نمٹنے کیلئے فوج کی تعیناتی کا اعلان
17 جولائی 2017 (13:38)
0

آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرنبال نے دہشت گردی کے واقعات سے مزید موثر انداز سے نمٹنے کے لئے فوج تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات سے نمٹنے کے لئے پولیس فورس ہی ہر اول دستہ کا کردار ادا کرے گی جبکہ فوج اس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے مدد فراہم کرے گی۔