طیارہ زیادہ سے زیادہ 10 ہزار کلومیٹر اور60 گھنٹے تک پرواز کرسکتا ہے۔

چین کاسب سے بڑے بغیر پائلٹ طیارے کے ہونگ 5 کا آزمائشی تجربہ مکمل
17 جولائی 2017 (13:22)
0

چین نے اپنے سب سے بڑے بغیر پائلٹ ڈرون طیارے کے ہونگ 5 کا آزمائشی تجربہ مکمل کرلیا ہے، یہ طیارہ زیادہ سے زیادہ 10 ہزار کلومیٹر اور60 گھنٹے تک پرواز کرسکتا ہے۔

چین کے گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق یہ ڈرون ایک ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے جاسوسی، نگرانی، گشت، اہداف کونشانہ بنانے اور حملے کے مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔