سینئرصوبائی وزیر نے کہاہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں آبپاشی کے نظام کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں: سکندر شیرپائو
17 جولائی 2017 (12:56)
0

خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر آبپاشی سکندر حیات خان شیرپائو نے کہا ہے کہ صوبے کے جنوبی اضلاع کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبے کا سب سے بڑا آبپاشی کانظام موجود ہے اوراس کی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں بنجر زمینوں کو سیراب کرنے اور کاشتکاروںکی سہولت کیلئے پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔