پاک فضائیہ کاسی130 طیارہ رائل انٹرنیشنل ایئرشو میں توجہ کامرکز
17 جولائی 2017 (08:53)
0

پاک فضائیہ کی مختلف دستاویزی فلمیں اوراشتہارات کے علاوہ پاکستان کامتنوع ثقافتی کلچربھی شائقین کیلئے پیش کیاگیا۔

پاک فضائیہ کاC-130 طیارہ برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئرشو2017ء میں توجہ کامرکزبنارہا۔ دنیابھر سے ہزاروں شائقین بڑی خوبصورتی اورنفاست سے رنگ کئے گئے طیاروں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں جن پر بنائی گئی تصاویر اورخاکوں میں امن کاپیغام دیاگیا۔

پاک فضائیہ کی مختلف دستاویزی فلمیں اوراشتہارات کے علاوہ پاکستان کامتنوع ثقافتی کلچربھی شائقین کیلئے پیش کیاگیا۔ ایئرشو میں موجود حاضرین نے دستاویزی فلموں کوبڑے شوق سے دیکھا اور تمام عمر کے لوگوں خصوصاً بچوں نے ان فلموں کو بہت سراہا۔مختلف ممالک فضائی افواج شو میں اپنے اپنے طیاروں کی نمائش کررہے ہیں۔