جنوبی کوریاکی شمالی کوریا کے ساتھ فوجی مذاکرات شروع کرنے کی تجویز
17 جولائی 2017 (07:50)
0

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ فوجی مذاکرات شروع کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

جنوبی کوریا کے نائب وزیردفاع Suh Choo-Suk نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے شمالی کوریا کو اگلے جمعے Tongilgak میں فوجی بات چیت کی تجویز پیش کی تاکہ ایسی تمام جارحانہ سرگرمیوں کی روک تھام کی جاسکے جس سے جزیرہ نما کوریا میں فوجی کشیدگی میں اضافہ ہوسکتاہے۔
مذاکرات کی یہ تجویز صدر Moon Jae-in کے اس بیان کے تقریباً ایک ہفتے بعد سامنے آئی ہے جس میں جنوبی کوریا کے صدر نے کہاتھا کہ شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کے خاتمے کیلئے اُس کے ساتھ بات چیت کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔