File Photo

ملک میں بعض مقامات پر بارش کا امکان
17 جولائی 2017 (07:44)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں ژوب، قلات، سبی، نصیرآباد اورمکران ڈویژنوں جبکہ سندھ میں چند مقامات ،خیبرپختونخوا، بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان،لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژنوں ،اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
ملک کے دیگرحصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔
آج صبح ریکار ڈ کیاگیابعض شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور انتیس
کراچی اٹھائیس
پشاور چھبیس
کوئٹہ اورگلگت تئیس
مری انیس
اورمظفرآباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ