File Photo

تحریک انصاف کے سربراہ کواداروں کے تقدس کے بارے میں بات کرنازیب نہیں دیتا:مریم اورنگزیب
17 جولائی 2017 (07:40)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ کواداروں کے تقدس کے بارے میں بات کرنازیب نہیں دیتاکیونکہ انہوں نے خودپارلیمنٹ پر حملہ کیااور ریاستی اداروں کے بارے میں مسلسل غلط زبان استعمال کی۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے کنونشن میں عمران خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے منی لانڈرنگ کیلئے زکواة فنڈز کو استعمال کیاجبکہ وہ دوسروں کے احتساب کامطالبہ کررہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکن عمرا ن خان کااصلی چہرہ دیکھ چکے ہیں اور انہیں چھوڑ کردوسری سیاسی جماعتوں میں شامل ہورہے ہیں۔