File Photo

مسلح افواج ملک کے ہرکونے کادفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں:آصف
17 جولائی 2017 (07:27)
0

وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ مسلم لیگ ۔ن مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کو آج سپریم کورٹ میں چیلنج کررہی ہے۔ سیالکوٹ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ۔ن کی حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ عدالت عظمیٰ میں رپورٹ کی ہرشق کا مکمل شواہد کے ساتھ دفاع کیاجائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کوکامیابی کے ساتھ ناکام بنارہی ہے اور کسی کو جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے نہیں دیاجائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور مسلح افواج ملک کے ہرکونے کادفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔