حلقہ این اے دو سو اٹھارہ کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

حلقہNA 218 مٹیاری کا ضمنی انتخاب کل ہوگا
17 جنوری 2016 (15:21)
0

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 218 مٹیاری کا ضمنی انتخاب پیر کے روز ہوگا۔

حلقے میں رجسٹرڈ مرد ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ ساٹھ ہزار چار سو چھیانوے اورخواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ بیالیس ہزار دو سو اڑتالیس ہے۔  حلقے میں دو سو ترسیٹھ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں ساٹھ پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس اورایک سو پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔  اس نشست کے لئے چھ امیدوار میدان میں ہیں۔

ریجنل الیکشن کمشنر حیدر آباد اعجاز انور چوہان نے ریڈیو پاکستان کے حیدر آباد کے نمائندے نور حسین چنڈ کو بتایا کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرامن پولنگ یقینی بنانے کیلئے تقریباً چوبیس سو سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔  حلقہ این اے دو سو اٹھارہ کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

ادھر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر میں شکایات درج کرانے کا ایک مرکز قائم کردیا گیا ہے۔
مرکز شکایات سے ای میلigcomplaint.pec.sindh@gmail یا فون نمبر021-99205326 اور فیکس نمبر021-99203387 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔