کانفرنس کا مقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے خدوخال سے آگاہ کرنا اور اس سے پیدا ہونے والے سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیل سے روشنی ڈالنا ہے۔

پاک چین فرینڈ شپ کانفرنس پیر سے شروع
17 جنوری 2016 (20:31)
0

پانچ روزہ پاک چین بزنس فرینڈ شپ کانفرنس کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔
کانفرنس کا اہتمام وزارت تجارت ، سرمایہ کاری بورڈ اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے کررہی ہے۔
کانفرنس کا مقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے خدوخال سے آگاہ کرنا اور اس سے پیدا ہونے والے سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیل سے روشنی ڈالنا ہے۔
کانفرنس میں سوافراد پر مشتمل چین وفد پاکستان کی معروف کاروباری شخصیات ، تاجر اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے حکام شرکت کریں گے۔