ماہر اقتصادیات ڈاکٹر انور شاہ نے کہا کہ عام طور پر غیر ملکی امداد قرضوں کی شکل میں حاصل ہوتی ہے۔

پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جارہی ہے:ثقلین شاہ
17 جنوری 2016 (10:02)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے پارلیمانی سیکرٹری سید ثقلین شاہ بخاری نے کہا ہے کہ 2016ء صنعتی ترقی کا سال ہوگا۔

ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کی بحالی کے نتیجے میں پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔
ممتاز ماہر اقتصادیات ڈاکٹر شاہد حسن خان نے پاک چین اقتصادی راہداری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری سے پاکستان کو اپنے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے میں مدد ملے گی جو قیام پاکستان سے نا مکمل ہے۔


ایک اور ماہر اقتصادیات ڈاکٹر انور شاہ نے کہا کہ عام طور پر غیر ملکی امداد قرضوں کی شکل میں حاصل ہوتی ہے لیکن پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ اس منصوبے کے فنڈز سے پاکستان کے تمام علاقوں میں براہ راست سرمایہ کاری کی جائے گی۔  انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا آغاز ہماری معیشت پر بیرونی ملکوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔