عظیم صوفی دانشور واصف علی واصف کی برسی
17 جنوری 2016 (22:06)
0

عظیم صوفی دانشور، ادیب اور شاعر واصف علی واصف کی برسی اتوار کے روز منائی گئی۔
واصف علی واصف اپنے منفرد ادبی اسلوب کی وجہ سے مشہور ہیں۔ ان کی کتاب کرن کرن سورج جو کہ ضرب المثال پر مشتمل ہے کئی برسوں سے سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب ہے۔
انہوں نے محبت، زندگی، قسمت، خوف ، امید، پیش بینی، وعدہ، دعا، خوشی، غم اور کئی موضوعات پر مختصر مضامین لکھے ہیں جن میں اسلام کی حقیقی روح کو اجاگر کیا گیا ہے۔