وزیر نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت تمام صوبے متعلقہ صنعتی زونز کے قیام کے لئے مناسب جگہوں کی نشاندہی کریں گے۔

اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی تقدیر بدل دے گا:زبیر
17 جنوری 2016 (09:15)
0

نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر تمام شراکت داروں کے تحفظات دور کرنے کیلئے انہیں اعتماد میں لیا ہے۔

ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی تقدیر بدل دے گا اور تمام صوبے اس منصوبے سے یکساں فوائد حاصل کریںگے۔
انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اپنے صوبے کے حقوق کے بارے میں بات کرنے کا حق حاصل ہے اور اس سلسلے میں پارلیمانی پارٹی کی تشکیل میں تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔

وزیر نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت تمام صوبے متعلقہ صنعتی زونز کے قیام کے لئے مناسب جگہوں کی نشاندہی کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے شاہراہوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی ضروری ہے۔