مسافر ہوائی اڈے کیلئے روانگی سے قبل پی آئی اے کے کال سنٹر سے رابطہ کریں۔

دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر
17 جنوری 2016 (15:09)
0

پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنس نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کے باعث ہوائی اڈوں کیلئے روانگی سے پہلے پی آئی اے کے کال سنٹر سے پرواز کے اوقات معلوم کرلیں۔

دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے جس سے خصوصاً راولپنڈی ، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور لاہور کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ایک بیان میں پی آئی اے کے ترجمان نے کہاکہ لاہور کے سوا دیگر شہروں کو جانے اور وہاں سے آنے والی پروازیں حد نگاہ ساڑھے تین سو میٹر سے زائد ہونے تک تاخیر کا شکار ہونگی۔
ترجمان نے مسافروں سے درخواست کی کہ وہ تازہ ترین صورتحال معلوم کرنے کیلئے پی آئی اے کے کال سنٹر 786-786-111 پر رابطہ کریں۔