سفیر پاکستان کا بلغاریہ کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور
17 جنوری 2016 (20:58)
0

بلغاریہ میں پاکستانی سفیر اے ایس بابر ہاشمی نے بلغاریہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے ایوان صنعت وتجارت کے دورے کے موقع پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ چمڑے کی مصنوعات ، آلات جراحی، ٹیکسٹائلز ، مچھلی کی مصنوعات سمیت دیگر پاکستانی مصنوعات کی بلغاریہ میں بڑی مانگ ہے اور پاکستانی تاجروں کو بلغاریہ میں نمائشی مرکز قائم کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔