وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں اور دونوں ملکوں کو اس کے خاتمے کیلئے تعاون کرنا چاہئے۔

پاکستان ،بھارت کو امن کیلئے مذاکراتی عمل جاری رکھنا چاہئے:سردار یوسف
17 جنوری 2016 (20:35)
0

مذہبی امور کے وزیر سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو خطے میں امن کیلئے مذاکراتی عمل جاری رکھنا چاہئے۔
انہوں نے سیالکوٹ میں سچیت گڑھ کے دورے کے دوران کہا کہ پاکستان کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف جارحیت پر یقین نہیں رکھتا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں اور دونوں ملکوں کو اس کے خاتمے کیلئے تعاون کرنا چاہئے۔
انہوں نے ملک کے دفاع کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔