امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ساٹھ سے ستر فیصد تک کمی آئی ہے۔

حکومت پرامن ہمسائیگی کی خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے:سرتاج
17 جنوری 2016 (09:11)
0

امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومت پرامن ہمسائیگی اور تمام ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب اور انسداد دہشتگردی کے قومی لائحہ عمل پر کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے۔  سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ساٹھ سے ستر فیصد تک کمی آئی ہے۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور حکومت کی پالیسی درست سمت میں گامزن ہے۔  سرتاج عزیز نے کہا کہ ملک میں کسی معاشی عدم استحکام کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔