وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے نو ارب مسافروں کو سہولیات فراہم ہوسکے گی۔

نیا اسلام آباد ہوائی اڈہ سال کے آخر تک کام کرنا شروع کردیگا:شجاعت
17 جنوری 2016 (09:20)
0

ہوابازی کے امور سے متعلق وزیراعظم کے خصوصی معاون شجاعت عظیم نے کہا ہے کہ نیا تعمیر کردہ اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈہ موجودہ سال کے آخر تک پوری طرح کام کرنا شروع کردے گا۔

ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہوائی اڈے کے دورے کے دوران نوکی بجائے پندرہAero Bridges تعمیر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام ہوائی اڈوں پر سہولیات اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شجاعت عظیم نے کہا کہ حکومت نے خصوصاً بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے ذریعے ہوا بازی کی پالیسی وضع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے نو ارب مسافروں کو سہولیات فراہم ہوسکے گی۔