تعلیم کے وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے غیر ہنرمند نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کررہی ہے۔

حکومت پاکستان کو دنیامیں تعلیم پر مبنی ملک بنائیگی:بلیغ
17 جنوری 2016 (14:08)
0

تعلیم کے وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم اور ہنر مندی کے ذریعے قوم کو بااختیار بنا کر پاکستان کو دنیامیں تعلیم پر مبنی ملک بنائے گی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کوانٹرویو میںانہوںنے کہا کہ حکومت لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے غیر ہنرمند نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں جو تربیت اور تعلیم کے حصول کے بعد ملک کو خوشحال اور روشن خیال بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔