وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان انسانی ہمدردی کے اسی جذبے کے تحت کیوبا کی مدد کررہا ہے جس طرح اس نے ہمارے ملک میں زلزلے کے دوران ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھجوائی تھیں۔

پاکستان نے کیوبا کی مدد کیلئے15,000 ٹن چاول بھجوائے
17 جنوری 2016 (10:18)
0

پاکستان نے کیوبا کی مدد کے لئے ایک بحری جہاز کے ذریعے پندرہ ہزار ٹن چاول بھجوائے ہیں۔

یہ فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر کیا گیا جنہوں نے کہا ہے کہ کیوبا کی جانب سے 2005ء کے زلزلے میں پاکستان کی مدد کا شکریہ ادا کرنے کے طور پر پاکستان کیوبا کو تمام ممکنہ امداد فراہم کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان انسانی ہمدردی کے اسی جذبے کے تحت کیوبا کی مدد کررہا ہے جس طرح اس نے ہمارے ملک میں زلزلے کے دوران ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھجوائی تھیں۔
بحری جہاز کے ذریعے بھجوائے جانے والے چاولوں میں دس ہزار ٹن اری سکس اور پانچ ہزار ٹن باسمتی چاول شامل ہیں۔