تعلیم کے وزیر مملکت نے کہا کہ ریڈیو پاکستان اتحاد اور ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردارادا کررہا ہے۔

حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے:بلیغ الرحمن
17 جنوری 2016 (10:06)
0

تعلیم کے وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور وہ اس کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

ریڈیو پاکستان بہاولپور میں ایف ایم 101 نیٹ ورک چینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان اتحاد اور ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردارادا کررہا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایف ایم 101 کا نیا چینل مقامی اور قومی سطح پر صدیوں پرانی ثقافت ، روایات ، موسیقی اور علاقائی ادب کے فروغ اور تحفظ میں موثر کردارادا کرے گا۔