ایران نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر 4امریکی رہا کر دئیے۔

دنیا کیساتھ تعلقات کے نئے باب کاآغاز کیا:روحانی
17 جنوری 2016 (22:12)
0

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے دنیا کے ساتھ تعلقات کے نئے باب کا آغاز کیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں تاریخی ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد پر ایرانی قوم کو مبارکباد دی۔
آزاد کئے گئے امریکیوں کو لے کر ایک طیارہ ایران سے روانہ ہوگیا ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے واشنگٹن پوسٹ کے صحافی سمیت ایران میں قید کئی امریکیوں کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔
امریکہ میں قید کئی ایرانیوں کو بھی رہا کیا گیا ہے۔
انہوں نے دوبئی میں گفتگو کرتے ہوئے دونوں ملکوں کی حکومتوں کی طرف سے تعلقات میں بہتری کے اس اقدام کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ ایران سے پابندیاں اٹھانے سے ان کی ہمت بڑھی ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ اب مشکلات سے نمٹنے کیلئے تعاون کرنے کا وقت ہے۔