پابندیوں کے خاتمے اور ایک دوسرے کے قیدی رہا کرنے کے معاہدے سے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں واضح کمی آئی ہے۔

عالمی طاقتوں نے ایران کیخلاف عائد ایٹمی پابندیاں اٹھا لیں
17 جنوری 2016 (10:34)
0

عالمی طاقتوں نے ایران کے خلاف عائد ایٹمی پابندیاں اٹھا لی ہیں جبکہ امریکہ اور ایران نے ایک دوسرے کے قیدی رہا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے نے گزشتہ روز کہا تھاکہ ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام کو محدود کرنے کے حوالے سے چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ گزشتہ سال کئے گئے معاہدے کی پاسداری کے ہے جس کے نتیجے میں اس کے خلاف پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
پابندیوں کے خاتمے اور ایک دوسرے کے قیدی رہا کرنے کے معاہدے سے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں واضح کمی آئی ہے۔
پابندیاں ہٹانے کے نتیجے میں ایران کے اربوں ڈالر مالیت کے اثاثے اب غیر منجمد کر دیئے جائیں گے اور عالمی کمپنیاں جنہیں ایران کے ساتھ لین دین سے روکا گیا تھا اب گاڑیوں سے لے کر طیاروں کے پرزوں تک ہر چیز کی فراہمی کیلئے ایرانی منڈیوں تک رسائی مل سکے گی۔