آسٹریلیا کو سیریز میں 0-3سے فیصلہ کن برتری حاصل۔

بھارت کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست
17 جنوری 2016 (20:27)
0

میلبرن میں اتوار کو آسٹریلیا نے بھارت کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں تین وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو پچانوے رن بنائے۔
جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف اڑتالیس اعشاریہ پانچ اوورز میں سات وکٹ پر حاصل کرلیا۔
آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں تین۔صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔