پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔

ہملٹن ٹی ٹونٹی:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو10وکٹوں سے ہرادیا
17 جنوری 2016 (15:16)
0

ہملٹن میں اتوار کے روز دوسرے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دس وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز برابر کردی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔  پاکستان کی طرف سے عمر اکمل 56 اور شعیب ملک 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔  جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 17.4 اوور میں پورا کرلیا۔

مارٹن گپٹل 87 اور کین ولیم سن نے ناقابل شکست72 رنز بنائے اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔  گپٹل اور ولیم سن نے ٹی ٹونٹی فارمٹ کی سب سے بڑی شراکت داری قائم کی۔