مستحق خاندان وسیلہ صحت اور وسیلہ روزگار سکیم سے بھی مستفید ہورہے ہیں۔

گلگت بلتستان:44,000 سے زائد خاندان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں
17 جنوری 2016 (14:10)
0

گلگت بلتستان میں چوالیس ہزار سے زائد خاندان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے گلگت کے نمائندے شیر محمد کو بتایا کہ ان مستحق خاندانوں کیلئے سالانہ اسّی کروڑ روپے جاری کئے جارہے ہیں۔ اسی طرح وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت علاقے کے مستحق چونتیس ہزار طلباء کو دس کروڑ روپے بطور وظیفہ دئیے جارہے ہیں۔

مستحق خاندان وسیلہ صحت اور وسیلہ روزگار سکیم سے بھی مستفید ہورہے ہیں۔