صدر آزادکشمیر نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارتی فوج کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی کا نوٹس لیں۔

بھارتی فوج نے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کیلئے دہشت گردی شروع کر رکھی ہے:یعقوب
17 جنوری 2016 (20:39)
0

آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ حکومت کشمیر کے تصفیہ طلب مسئلے پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے اقدامات تیز کررہی ہے۔

انہوں نے اتوار کے روز اسلام آباد میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیریوں کی مقامی جدوجہد کو دبانے کیلئے مقبوضہ علاقے میں دہشتگردی شروع کررکھی ہے۔
انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارتی فوج کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی اوربڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔
آزاد کشمیر کے صدر نے یقین دلایا کہ آزاد کشمیر کے عوام اور حکومت اپنے بھائیوں کو ان کی جدوجہد میں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
ادھر بدھ کو اسلام آباد میں ہونے والی بین الاقوامی کشمیر کانفرنس ناگزیر وجوہات کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے۔