وفاقی وزراء برجیس طاہر،پرویز رشید کے علاوہ مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے قائدین ورکرز کنونشن سے خطاب کریںگے۔

مسلم لیگ(ن) اے جے کے کا ورکر کنونشن پیر کو ہوگا
17 جنوری 2016 (19:48)
0

پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کا ورکرزکنونشن  پیر کو کوٹلی آزاد کشمیر میں دن بارہ بجے منعقد ہوگا۔

وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے قائدین ورکرز کنونشن سے خطاب کریںگے۔