چیئرپرسن بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام نے کہا کہ حکومت مزید ضرورت مند اور مستحق خواتین کو پروگرام کے دائرہ کار میں لانے کیلئے نیا سروے کرے گی۔

حکومت قبائلی خواتین کا معیار زندگی بہتر کرنا چاہتی ہے:ماروی
17 جنوری 2016 (21:02)
0

بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت قبائلی علاقوں کی خواتین کے معیار زندگی کو بہتر کرنا چاہتی ہے۔

خار میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پسماندہ علاقوں میں خواتین کے مالی مسائل کم کرنے میں اہم کرداراد اکررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مزید ضرورت مند اور مستحق خواتین کو پروگرام کے دائرہ کار میں لانے کیلئے نیا سروے کرے گی۔
اس موقع پر ماروی میمن نے خواتین کے مسائل کے حل کیلئے ایجنسی میں ادائیگی کے دو نئے مراکز قائم کرنے کا اعلان کیا۔