صوبائی ترجمان مشتاق احمد غنی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کیلئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

سکولوں کو سیکورٹی فراہم نہ کرنے پر طلباء کے والدین کی خیبر پختونخوا حکومت پر کڑی تنقید
17 جنوری 2016 (12:37)
0

سکولوں کو مناسب سیکورٹی فراہم نہ کرنے پر طلباء کے والدین نے خیبر پختونخوا حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے سکولوں کیلئے مناسب سیکورٹی انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ روز سیکورٹی خدشات کے باعث والدین پریشان ہوکر سکول پہنچے اور بچوں کو گھر لے گئے۔ ایس ایس پی آپریشن عباس مجید مروت نے کینٹ میں واقع سکولوں میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری جگہوں پر سیکورٹی کے انتظامات کو سخت کیا۔

ادھر صوبائی ترجمان مشتاق احمد غنی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کیلئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔