جنگلات اور افزائش حیوانات کے بارے میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر نے کہا کہ مویشیوں کے ٹیسٹ مفت کئے جائیں گے۔

افزائش نسل کے شعبہ کا صوبے کی معیشت میں اہم کردار ہے:عبیداللہ
17 جنوری 2016 (14:43)
0

جنگلات اور افزائش حیوانات کے بارے میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر عبیداللہ بلوچ بابت نے کہا ہے کہ افزائش نسل کے شعبہ کا صوبے کی معیشت میں اہم کردار ہے۔

اتوار کے روز لورا لائی میں کیٹلDiagnostic لیبارٹری کے افتتاح کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علاقے کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے مرغبانی اورافزائش حیوانات کو فروغ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مویشیوں کے ٹیسٹ مفت کئے جائیں گے اور صوبے میں افزائش حیوانات کے فروغ کیلئے اس شعبے سے وابستہ افراد کو خصوصی مراعات دی جائیں گی۔