رینجرز نے گلشن اقبال، لاسی گوٹھ اور رضویہ کے علاقوں میں چھاپے مارے۔

کراچی کے مختلف علاقوں سے ایک دہشتگرد سمیت پانچ ملزمان گرفتار
17 جنوری 2016 (10:26)
0

پاکستان رینجرزسندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک دہشتگرد سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

سندھ رینجرز کے ایک ترجمان کے مطابق رینجرز نے گلشن اقبال ، لاسی گوٹھ اور رضویہ کے علاقوں میں چھاپے مارے۔
گرفتار کئے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔