جنگلات کے صوبائی وزیر ملک آصف اعوان نے کہا کہ درختوں کے کٹائو پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

حکومت پنجاب جنگلات کے تحفظ کی پالیسی پرعملدرآمد کررہی ہے:زعیم
17 جنوری 2016 (10:21)
0

حکومت پنجاب کے ترجمان سید زعیم قادری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب جنگلات کے تحفظ کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگلات کے کٹائو سے متعلق عمران خان کا بیان حقائق کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور نج لائن میٹر و ٹرین منصوبے پر تیزی سے جاری کام پر پریشان ہیں۔ زعیم قادری نے جنگلات کے کٹائو کی آڑ میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر عمران خان کی نکتہ چینی کو مضحکہ خیز قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جو انقلاب لانے کا دعویٰ کرتے ہیں وہ محض بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں۔

ادھر جنگلات کے صوبائی وزیر ملک آصف اعوان نے کہا کہ درختوں کے کٹائو پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔