دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اعلی سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ جائیگا۔

وزیراعظم آج سعودی عرب کےدورے پرروانہ ہوںگے
17 جنوری 2016 (17:35)
0

وزیراعظم نوازشریف مختلف امور پر بات چیت کیلئے آج سعودی عرب اورایران کے دورے پرروانہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اعلی سطح کا ایک وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے سعودی عرب اور ایران دونوں کے ساتھ گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں اور اسے دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی پر تشویش ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کو پرامن طور پر ختم کرنا چاہتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات پر یقین رکھتا ہے۔