ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آف غفور نے کہا کہ خفیہ ایجنسیاں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے پیچھے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے میں پیش رفت کر رہی ہیں۔

ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران100سے زائد دہشت گرد ہلاک
17 فروری 2017 (21:09)
0

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں خفیہ معلومات پر مبنی کومبنگ آپریشن میں سو سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور   کے مطابق خفیہ ایجنسیاں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے پیچھے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے میں پیش رفت کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان واقعات کے پیچھے سرحد پار سے رابطوں کا علم ہوا ہے۔انہوں نے کہا سیکورٹی وجوہات کی بنا پر گزشتہ رات سرحد بند کردی گئی ہے انہوں نے کہا افغانستان سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر کسی کو  داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورم کواس حوالے سے خصوصی احکامات دیے گئے ہیں کہ وہ سرحد کے ساتھ ساتھ کڑی نگاہ رکھیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغان حکام کو 76دہشت گردوں کی فہرست دی گئی ہے جو وہاں طویل عرصے سے چھپے ہوئے ہیں اورپاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور معاونت کر رہے ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو کہا گیا ہے کہ وہ انہیں گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کرے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا ہے۔