وزیر اعلیٰ نے کہاکہ دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں دہشت گردوں کے ایک نیٹ ورک نے کی تھی ۔

لاہور بم دھماکے میں ملوث دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا،شہبازشریف
17 فروری 2017 (20:53)
0

پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف نے کہا ہے کہ لاہور بم دھماکے میں ملوث دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کوگرفتارکرلیاگیا ہے ۔
انہوں نے جمعہ کے روز لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں دہشت گردوں کے ایک نیٹ ورک نے کی تھی ۔
انہوں نے کہاکہ خودکش حملہ آور کا تعلق افغانستان سے تھا جبکہ دوسرے دہشت گرد کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے ۔
انہوں نے لاہور دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتار پر پولیس محکمہ انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس بیوروکی تعریف کی ۔