امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ لال شہباز قلندر کے مزار پرحملہ پاکستان امت مسلمہ پرحملہ ہے ۔

دہشت گرد ی کے خاتمے کیلئے ہر پاکستانی کو کردار ادا کرنا ہوگا،سراج الحق
17 فروری 2017 (20:35)
0

جماعت اسلامی کے امیرسینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے ہرپاکستانی کو اپنا کردارادا کرناہوگا ۔
جمعہ کے روز لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ لال شہباز قلندر کے مزار پرحملہ پاکستان امت مسلمہ پرحملہ ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اولیا کرام محبت اور بھائی چارے کی علامت ہیں اور انہوں نے ہزاروں افراد کی زندگیوں میں انقلاب برپا کیا ۔