تارا عزرا دائود نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کے لئے لڑکیوں کی تعلیم ضروری ہے۔

غیر سرکاری تنظیمیں قابل قدر خدمات فراہم کر رہی ہیں،محمد زبیر
17 فروری 2017 (19:30)
0

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ سماجی شعبے میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کاکردار انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ قابل قد ر خدمات فراہم کر رہی ہیں جن سے عوام کو بنیادی سہولتوں کے حصول میں مدد ملتی ہے۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز کراچی میں دائود گلوبل فائونڈیشن کی صدر تارا عزرا دائودسے باتیں کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کے لئے لڑکیوں کی تعلیم ضروری ہے اور پاکستان میں اس کی اہمیت اور زیادہ ہے کیونکہ خواتین کی شرح خواندگی انتہائی کم ہے۔
تارا عزرا دائودنے گورنر کو دائود گلوبل فائونڈیشن کے اقدامات خاص طور پر لڑکیوں کومعیاری تعلیم کی فراہمی کے بارے میں بتایا۔