وزیر اعظم کی سانحہ سیہون شریف کے زخمیوں کی عیادت
17 فروری 2017 (19:12)
0

وزیراعظم نے نواب شاہ میں ایک ہسپتال کا دورہ کیا اور سیہون شریف میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر خزانہ اسحق ڈار ، قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ ، سندھ کے گورنر محمد زبیر ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔