سری لنکا نے169رنز کا ہدف آخری اوور میں5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ٹی ٹونٹی سیریز،آسٹریلیا کو پہلے میچ میں شکست
17 فروری 2017 (18:54)
0

سری لنکا نے آسٹریلیا کو تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر 0ـ1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان اپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر میزبان آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔
سری لنکن کھلاڑیوں نے 169رنز کا ہدف آخری اوور میں5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
گنارتنے کو شاندار بیٹنگ کے علاوہ ایک وکٹ حاصل کرکے آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔