وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت دیہی علاقوں کے عوام کو ہر قیمت پر پینے کا صاف پانی فراہم کرے گی۔

شہبازشریف کی لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی ہدایت
17 فروری 2017 (17:59)
0

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وہ جمعہ کے روز لاہور میں ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کا منصوبہ ایک اہم پروگرام ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ اس پروگرام کے لئے موثر نگرانی کا نظام وضع کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت دیہی علاقوں کے عوام کو ہر قیمت پر پینے کا صاف پانی فراہم کرے گی۔